نئی دہلی:10 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو دیکھیں تو کروڑ پتیوں کمی نہیں ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو چھ سو کروڑ سے زیادہ کی جائیداد کے مالک ہیں تو ان کی ہی پارٹی کے ایک امیدوار کے پاس ان سے بھی زیادہ پراپرٹی ہے۔ آندھر پردیش اسمبلی انتخابات میں اس بار ٹی ڈی پی صدر اور وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو تیسرے سب سے امیر امیدوار ہیں اے ڈی آر الیکشن واچ کی تازہ رپورٹ کے مطابق چندرا بابو نائیڈو نے اپنے حلف نامے میں کل 668.57 کروڑ کی جائیداد د کا اعلان کیا۔ سب سے امیر امیدوار نائیڈو کی ہی پارٹی کے کرشنا بولینی ہیں۔انہوں نے کل 689 کروڑ کی جائیدادکھائی ہے.دوسرے سب سے امیر امیدوار بھی ٹی ڈی پی کے پی ناراینا ہیں جن کے پاس 668.61 کروڑ کی جائیداد ہے رپورٹ کے مطابق وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی اس جگن موہن ریڈی کے پاس 510.38 کروڑ کی جائیداد ہے۔ٹی ڈی پی کے 172 امیدواروں کی اوسط جائیداد 32.39 کروڑ ہے جبکہ 171 وائی ایس آر کانگریس کے امیدواروں کے پاس اوسط جائیداد 21.26 کروڑ ہے۔آندھرا انتخابات میں اس بار 2007 امیدوار ہیں جن میں سے 632 (32فیصد)کروڑپتی ہیں۔